ETV Bharat / state

اُردو یونیورسٹی کی تین ڈاکیومنٹریز کا انتخاب

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، حیدرآباد کی تین ڈاکیومنٹریز کا گلوبل سنیما فیسٹول اور سائنس فلم فیسٹول کےلئے منتخب ہوئی ہیں۔

Urdu University chooses three documentaries for Global Cinema Festival and Science Film Festival
گلوبل سنیما فیسٹول اور سائنس فلم فیسٹول کےلئے منتخب ہوئی ڈاکیومنٹری
author img

By

Published : Feb 29, 2020, 3:19 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 11:15 PM IST

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر (آئی ایم سی) کو مزید ایک کامیابی ملی جب گلوبل سنیما فیسٹول 2020 میں سنٹر کی تین فلموں کا انتخاب عمل میں آیا۔

اس کے علاوہ تریپورہ میں منعقد شدنی قومی سائنس فلم فیسٹول میں بھی سنٹر کی دو فلمیں منتخب ہوئیں۔

گلوبل سنیما فیسٹول کے لیے منتخبہ فلمیں مانو نالج سیریز کے تحت تیار کی گئی ہیں جن میں ”گوتم بدھ“ کی ہدایتکاری محمد عامر بدر نے کی ہے، عمر اعظمی نے ”الزہراوی“ اور ایم محمد غوث نے ”رمن“ کی ہدایتکاری کی ہے۔

Urdu University chooses three documentaries for Global Cinema Festival and Science Film Festival
گلوبل سنیما فیسٹول اور سائنس فلم فیسٹول کےلئے منتخب ہوئی ڈاکیومنٹری

فلمیں ”الزہراوی“ اور ”رمن“ کو دسویں قومی سائنس فلم فیسٹیول کے لیے منتخب کیا گیا۔

رضوان احمد نے کہا کہ قومی یومِ سائنس کے موقع پر ”رمن“ مانو کی جانب سے سر سی وی رمن کو ایک بہترین خراج ہے۔

گلوبل سنیما فیسٹول کو فلم فیڈریشن آف انڈیا، حکومت ہند اور حکومت سکّم کے اشتراک سے گینگٹوک میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جبکہ دسواں قومی فلم فیسٹول وگیان پرسار ، شعبہ سائنس و ٹکنالوجی، حکومت ہند کی جانب سے تریپورہ میں منعقد ہورہا ہے۔

رضوان احمد، ڈائرکٹر آئی ایم سی کے بموجب یہ مسلسل چوتھی مرتبہ ہے کہ کسی فلم فیسٹول میں یونیورسٹی کی فلمیں منتخب ہوئی ہیں۔ اس سے قبل آئی ایم سی کی فلمیں نویں سائنس فلم فیسٹول، چندی گڑھ؛ گلوبل سنیما فیسٹ ، سلی گوڑی اور بین الاقوامی فلم فیسٹول، کولکتہ؛ میں منتخب ہوچکی ہیں۔

ان فلموں کی جیوری اور ناظرین نے ان کے موضوع اور زبان کے لیے بھرپور ستائش کی۔

گلوبل سنیما فیسٹول کا فلم فیڈریشن آف انڈیا اور حکومت سکِّم کے اشتراک سے انعقاد عمل میں آرہا ہے۔ مختلف ممالک اور زبانوں کی فلمیں اس میں پیش کی جارہی ہیں۔

رضوان احمد نے اپنی ٹیم کی سخت محنت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اردو یونیورسٹی کے فخر کا موقع ہے کہ اس فیسٹول میں مسلسل دوسری مرتبہ ہماری فلموں کو منتخب کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر نے آئی ایم سی ٹیم کو مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 11:15 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.