اس خصوصی شمارے کے ذریعے مجتبیٰ حسین مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صدر نشین تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی محمد رحیم الدین انصاری، ڈائریکٹر سیکریٹری ڈاکٹر محمد غوث،کرشنا و دیگر اس تقریب میں شامل تھے۔
"قومی زبان اردو" حیدرآباد دکن کے مشہور ادیب 'خاکہ' مضامین و مزاحیہ نگار پدم شری مرحوم مجتبیٰ حسین کی گراں قدر خدمات پرمشتمل ہے، جس میں ان کی زندگی سے جڑے اہم واقعات اور اردو کیلئے ان کی بے مثال خدمات کو شامل کیا گیا۔
مولانا رحیم الدین انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، 'اس شمارہ کو عالمی شہرت یافتہ مزاحیہ نگار مجتبیٰ حسین کے نام مختص کیا گیا، جس میں اردو زبان میں ان کے طویل سفر، زندگی کے مد و جزر اور بین الاقوامی سطح پر اردو کی نمائندگی کے واقعات سے اردو داں طبقے کو واقف کروانے کی کوشش کی گئی۔'
انہوں نے بتایا کہ، 'مجتبیٰ حسین ایک ہمہ جہت اردو داں تھے اور انہوں نے اردو کی مختلف اصناف پر کام کیا ہے۔ اسی کے پیش نظر اس شمارے میں بھارت کے ادیب حضرات کے خیالات کو شامل کیا گیا ہے۔'
مزید پڑھیں:
تلنگانہ میں کورونا کے 2795 نئے معاملات
صدر اردو اکیڈمی نے بتایا کہ، 'مجتبیٰ حسین کے اس خصوصی نمبر کو ملک کی تمام لائبریری کے علاوہ اردو تنظیموں کو روانہ کیا جائے گا۔'