یونیورسٹی آف حیدرآباد، ایس ای آر وی کے حصہ کے طورپر ٹیلی کونسلنگ کے ذریعہ کورونا متاثرین کی بازآبادکاری کے لئے ہمدردانہ تعاون فراہم کرے گی۔
ایسوسی ایشن آف ہیلت سائکاٹرسٹ نے ملک بھر میں ضرورت مندوں کو ٹیلی کونسلنگ خدمات کی توسیع کی ہے۔
یونیورسٹی آف حیدرآباد نے اپنے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی۔ایسوسی ایشن کی ایک ٹیم نے 130والنٹرس کو تربیت دی ہے۔یہ پانچ تنظیموں کا اشتراک ہے جو ایس ای آر وی کے بینر تلے کام کرتے ہیں۔
یہ تنظیم ایسوسی ایشن آف ہیلت سائکالوجی،ایکشن ایڈ،ڈاکٹر ریڈی فاونڈیشن۔اسکول امپرومنٹ پروگرام، اے پی ٹی ایس سوشیل سروس فورم پر مشتمل ہے۔اس کا مقصد ٹیلی کونسلنگ کے ذریعہ کورونا متاثرین کی بازآبادکاری کیلئے ہمدردانہ تعاون فراہم کرنا ہے۔
کسی بھی قسم کی کونسلنگ کی خدمات کے ضرورت مندہیلپ لائن نمبر9985010680 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔مزید تفصیلات https://www.facebook.com/counselling.corona. سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
اے ایچ پی نے،سنٹر فار ہیلت سائکالوجی،یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ساتھ ایک ٹیم کے طورپر مل کر مواد اور تربیت کے طریقہ کار کو تیار کیا ہے۔
ایسوسی ایشن آف ہیلت سائکالوجسٹس کا قیام 2015میں عمل میں لایاگیا جس میں ہندوستان کے سینئر ماہرین نفسیات شامل ہیں۔