ETV Bharat / state

United Muslim Forum Meeting تلنگانہ میں مسلمانوں کے مسائل کو لے کر یونائٹیڈ مسلم فورم کا اہم اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 2:29 PM IST

حیدرآباد میں یونائٹیڈ مسلم فورم کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمانوں کے حل طلب مسائل پر سیاسی جماعتوں سے یقین دہانیوں کی بنیاد پر کسی بھی جماعت کی تائید کرنے کا فیصلہ کا کیا جائے گا۔

مسلمانوں کے مسائل کو لے کر یونائٹیڈ مسلم فورم کا اہم اجلاس

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات 2023 کو لے کر مسلم تنظمیں بھی سرگرم ہو گئیں ہیں۔حیدرآباد میں یونائٹیڈ مسلم فورم کی جانب سے اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمانوں کے حل طلب مسائل پر سیاسی جماعتوں سے تیقنات حاصل کرنے کے بعد کسی بھی جماعت کی تائید کرنے کا فیصلہ کا کیا جائے گا۔ یونائیٹیڈ مسلم فورم کا ماہانہ اجلاس خانقاہ حضرت شاہ خاموش نامپلی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک وریاست کے موجودہ حالات پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کے علاوہ فلسطین میں مغربی ممالک کی تائید سے اسرائیلی بربریت کی سخت مذمت کی گئی ۔ تلنگانہ ریاست میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر متفقہ طور پر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے تمام امیدواروں کی تائید کا اعلان کیا گیا۔ ریاست کے دیگر اسمبلی حلقوں میں ووٹوں کی تقسیم کو روکنے فرقہ پرست طاقتوں کو اقتدار میں آنے سے روکنے حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مسلمانوں کے مسائل پر مشتمل مطالبات تیار کر کے انہیں حل کرنے سیاسی جماعتوں کے ذمہ داروں سے تیقن لینے کے بعد ہی تائید کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

فورم کے ذمہ داران مولا نا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ( صدر ) مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا سید شاہ حسن ابراهیم حسینی قادری سجاد پاشاہ جناب ضیا الدین نیر ، جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا سید مسعود حسین مجتهدی، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا مفتی معراج الدین علی ابراز مولانا ظفر احمد جمیل حسامی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید شین احمد قادری شطاری، ڈاکٹر محمد مشتاق، جناب ایم اے ماجد، مولا نا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا سید وصی اللہ حسینی نظام پاشاہ مولانا میر فراست علی شطاری، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا مکرم پاشاہ قادری تخت نشین، مولاناعبدالغفار خان سلامی ، جناب بادشاہ محی الدین ڈاکٹر نظام الدین و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

فورم کے اجلاس میں ووٹ کی اہمیت سے تعلق عوام الناس میں شعور بیدار کرنے کے لئے ہر شہری کو ووٹ کا استعمال کرنے کی ترغیب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ووٹ نہ صرف ہر شہری کا حق ہے بلکہ اس کا استعمال کرنا ذمہ داری ہے۔ ہر شہری اپنے ووٹ کا استعمال کرے اس کے لئے مختلف ذرائع سے شعور بیدار کرنے سے اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں شریک اکابرین نے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے کئے گئے وعدوں اور تیقنات کا بھی جائزہ لیا۔ کس سیاسی جماعت نے سابق میں کیا وعدے کئے تھے اور انہوں نے ان کئے گئے وعدوں کو کتنا پورا کیا ان پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Owaisi on Rahul Gandhi یو پی اے کی حمایت کرنے پر ہم نے کتنی رقم لی ہے؟: اویسی کا راہل گاندھی سے سوال

دیگر جماعتوں کے موقف پر بھی غور و خوص کیا گیا فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی درندگی اور وحشیانہ بمباری پر انسانی حقوق کا دعوی کرنے والے ممالک کی گیا۔ یا۔ خاموشی کی مذمت کی گئی۔ حکومت ہند سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطین میں جنگ بندی کیلئے اثر و رسوخ کا استعمال کرے۔ اسرائیل کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل کرنے عالمی سطح پر دباو بنایا جائے ۔ اس موقع مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی نے فلسطین اور عالم اسلام کے لئے دعا کی۔ابتداء میں مولاناظفر جمیل حسامی نے قراءت کلام پاک پڑھی، جناب سید منیر الدین احمد مختار نے کا روائی چلائی اور شکر یہ ادا کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.