ETV Bharat / state

Uniform Civil Code یکساں سول کوڈ سے تمام مذاہب میں انتشار ہوگا: کے سی آر

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمنٹ اسد الدین اور حیدرآباد کے علماء کے وفد نے یکساں سول کوڈ کے ضمن میں تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر سے ملاقات کی ہے۔ Uniform Civil Code

یکساں سول کوڈ سے تمام مذاہب میں انتشار ہوگا: کے سی آر

author img

By

Published : Jul 11, 2023, 6:43 AM IST

حیدرآباد: بی آر ایس پارٹی کے قومی صدر تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کہا کہ ان کی پارٹی یکساں سول کوڈ کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی سی کی وجہ سے تمام مذاہب میں انتشار ہے۔ بی جے پی ملک کی ترقی کو نظر انداز کر کے نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔ کے سی آر نے سی ایم کیمپ آفس میں اسد الدین اویسی اور مسلم علماء سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم مذہبی رہنماؤں نے کے سی آر کو یو سی سی کی مخالفت کی عرضداشت دی۔

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کہا کہ بی جے پی یونیفارم سول کوڈ کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی مرکز کے ذریعہ لائے جانے والے یو سی سی بل کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا مرکز کے اس عمل سے تمام مذاہب میں انتشار پیدا ہوا ہے۔ بی جے پی ملک کی ترقی کو نظر انداز کر کے نفرت کی سیاست کر رہی ہے۔ اس موقع پر مسلم علماء نے یو سی سی کی مخالفت کے لیے وزیر اعلیٰ کو درخواست دی۔ اس موقع پر کے سی آر نے واضح کیا کہ خصوصی ثقافت کے حامل تمام نسلوں اور مذاہب کو یو سی سی کے ساتھ مسائل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت تنوع میں اتحاد کا مظاہرہ کرکے دنیا کے لئے ایک مثال کے طور پر کھڑا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرکز مثالی ہندوستانیوں کے اتحاد کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے۔ کے سی آر نے اعادہ کیا کہ وہ مرکز کے ذریعہ لئے گئے فیصلوں کو واضح طور پر مسترد کردیں گے۔ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے بعد حیدرآباد کے رکن پارلیمان اسدالدین اویسی نے کہا کہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے جانے والے یو سی سی بل کے بارے میں انہوں نے کے سی آر سے بات چیت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یو سی سی کے نام پر سیکولرازم کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: یو سی سی سے اقلیتوں کے یہ حقوق متاثر ہونے کا امکان

اسد الدین اویسی نےکہا کہ یہ صرف مسلمانوں کا معاملہ نہیں ہے، یہ عیسائیوں، قبائلیوں اور ہندوؤں کے لیے بھی اچھا نہیں ہے۔ انھوں نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا۔ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ انہوں نے اور مسلم رہنماؤں نے کے سی آر سے کہا ہے کہ وہ یو سی سی بل کی مخالفت کریں۔ اس موقع پر رکن پارلیمان حیدرآباد نے وزیراعلیٰ سے وقف اراضیات، پرانے شہر میں میٹرو، اقلیتی قرضوں اور دیگر مسائل پر بات چیت کی۔ سیکرٹریٹ میں مساجد اور دیگر عبادت گاہوں کو جلد کھولنے کی درخواست کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یو سی سی کے سلسلے میں جلد ہی آندھرا پردیش کے سی ایم جگن موہن ریڈی سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس میٹنگ میں آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے صدر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.