تلنگانہ کے ضلع جنگاوں میں تیلگو دیشم رہنما کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تیلگو دیشم پارٹی کے رہنما پلی سوامی آج صبح چہل قدمی کررہے تھے کہ اس دوران دو نامعلوم افراد ٹو وہیلر پر آئے اور انھیں بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔
مہلوک پلی سوامی سابقہ کونسلر تھے۔
جمعرات کی صبح چہل قدمی کے دوران نامعلوم افراد نے ان پر حملہ کیا اور پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد ورنگل ہائی وے پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق اراضی معاملے میں عدالت نے پلی سوامی کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ فیصلہ مہلوک کے حق میں ہونے کی وجہ ان پر حملہ ہوا، اور انھیں مارا گیا۔
اس ضمن میں اے سی پی ونود کمار نے کہا کہ بہت جلد ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔