ETV Bharat / state

سٹہ بازی نے طالب علم کی جان لی - سٹہ بازی نے طالب علم کی جان لی

تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں روی نامی ایک طالب علم نے اپنے دوست کو پیسے نہ لوٹانے کے سبب خودکشی کرلی۔

سٹہ بازی نے طالب علم کی جان لی
author img

By

Published : Aug 9, 2019, 11:10 AM IST

پولیس نے کہا کہ 'خودکشی نوٹ کے مطابق بی ایس سی فائنل ایئر کے طالب علم روی (21 برس) نے کرکٹ پر سٹہ بازی کے لیے اپنے دوست سے قرض لیا تھا، جس کو ادا کرنے میں وہ ناکامیاب رہا اور خودکشی کرنے پر مجبور ہوگیا۔'

ایس آر نگر پولیس اسٹیشن کے افسر مُرلی کرشنا کے مطابق روی نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

انہوں نے کہا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا ہے اور دفعہ 174 کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خودکشی نوٹ کے مطابق روی نے کرکٹ میچ پر سٹہ بازی کے لیے اپنے دوست سے 40 ہزار روپے قرض لیا تھا اور دوست کے کئی بار پیسے واپس مانگنے پر وہ رقم لوٹا نہیں پایا اور آخر کار اُس نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے خودکشی کرلی۔'

روی کے دوست کے خلاف بھی دفعہ 306 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔

Intro:Body:

news A

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.