حیدرآباد بس بھون کے دو ملازمین کورونا مثبت پائے گے ہیں۔
حیدرآباد آرٹی سی کراس روڈ میں واقع بس بھون میں دو ملازمین کووڈ-19 میں مبتلا ہوئے ہیں۔بس بھون کے اعلی حکام نے یہ اطلاع دی۔
بس بھون کی دوسری منزل سی ٹی ایم (ایم اینڈ سی ) میں خدمات انجام دینے والے دو ملازمین کورونا مریض ہیں۔ ان دو ملازمین کے کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد تمام ملازمین کو رخصت پر بھیج دیا گیا۔
دو منزلہ عمارت کو مکمل طور پر سانیٹائز کیا گیا ہے، ان کے علاوہ دیگر ملازمین کے کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ہیں۔
تلنگانہ میں حیدرآباد شہر کووڈ-19 وبا کی لپیٹ میں آگیا ہے، عام خاص، مزدور، ڈاکٹرز، طبی عملہ،پولیس اہلکار اور سیاسی رہنما بھی اس کے مریض ہوگئے ہیں۔ مختلف ہسپتالوں میں ان کا علاج کیا جارہا ہے۔