ہرن کو ہلاک کرنے کے الزام میں دو افراد کو اے پی سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع کرشنا کے دیورپلی گاوں میں پیش آیا۔
میلارم فاریسٹ آفیسر اوشارانی نے بتایا کہ بعض افراد نے گاوں میں ہرن کو دیکھا۔ پانی پینے کے لئے یہ ہرن رہائشی علاقہ میں آگئی تھی۔ تاہم بعض افراد نے اس کوہلاک کردیا۔
محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے دو افراد کو اس سلسلہ میں گرفتار کر لیا ہے۔ وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ1972 کی مختلف دفعات کے تحت ان افراد کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔