ہڑتال اور تلنگانہ بند کے موقع پر مسافرین کوراحت پہنچانے کے لئے ہر تین منٹ میں ایک میٹرو ٹرین چلائی جارہی ہے۔ اس طرح حیدرآباد میٹرو کی آمدنی میں اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ بسوں کی عدم دستیابی کے سبب لوگ میٹرو میں سفر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
آرٹی سی کی ہڑتال کے پیش نظر تمام کیبس بھی سڑکوں سے غائب ہیں۔ ناگول۔امیرپیٹ۔ہائی ٹیک سٹی اور ایل بی نگر۔امیرپیٹ۔میاں پور روٹ پر تقریباً چار لاکھ افراد میٹرو خدمات سے استفادہ کررہے ہیں۔
تلنگانہ ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کی طرف سے آج 'تلنگانہ بند' کی کال دی گئی ہے۔
ٹی ایس آر ٹی سی ملازمین کے ریاست بھر میں ہڑتال کی تقریباً تمام اپوزیشن جماعتوں، عوامی نتظمیوں، ٹریڈ یونینز اور طلبا تنظمیوں نے شٹ ڈاؤن کال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
اس سے ایک دن قبل ہی تلنگانہ ہائی کورٹ نے فوری طور پر ایک بار پھر ٹی ایس آر ٹی سی انتظامیہ کو ملازمین کے ساتھ مذاکرت منعقد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔