ETV Bharat / state

TS Inter Results 2022 Declared: تلنگانہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری، لڑکیوں کو لڑکوں پر سبقت

تلنگانہ ریاست کے انٹرمیڈیٹ امتحانی نتائج میں لڑکیوں نے بازی مارتے ہوئے اس بار بھی لڑکوں پر سبقت حاصل کی ہے۔ طلبا سے کہا گیا ہے کہ وہ 30 تاریخ سے سپلیمنٹری فیس ادا کرسکتے ہیں۔ امتحانات کا انعقاد یکم اگست سے ہوگا۔ جب کہ نشانات کی دوبارہ گنتی کی فیس اسی ماہ کی 30 تاریخ سے داخل کی جاسکتی ہے۔ TS Inter Results 2022 Declared

TS Inter Results 2022 Declared
TS Inter Results 2022 Declared
author img

By

Published : Jun 28, 2022, 1:19 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔ TS Intermediate Result۔ ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے انٹر کے سال اول اور سال دوم کے نتائج کا اعلان کیا۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ انٹر کے سال اول میں 63.32 فیصد طلباء پاس ہوئے۔ جب کہ سال دوم کے 67.82 فیصد طلباء کامیاب ہوئے۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ امتحانات میں کامیاب نہ ہونے والے طلبہ کے لیے یکم اگست سے ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔ INTERMEDIATE RESULTS RELEASED IN TELANGANA 2022

ریاستی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس ماہ کی 30 تاریخ سے سپلیمنٹری فیس ادا کی جائے گی، سال اول میں 72.33 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جب کہ 54.20 فیصد لڑکے کامیاب ہوئے۔ انٹرمیڈیٹ کے سال دوم میں 75.86 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جب کہ 60 فیصد لڑکے کامیاب قرار دیے گئے۔ انٹر کے نتائج میں میڈچل ضلع سرفہرست رہا۔ TS Inter Results 2022 Declared

قبل ازیں تلنگانہ کی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے عمر جلیل کی موجود گی میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری کیے۔ کامیابی کا حتمی فیصد 62 ریکارڈ کیا گیا۔ سپلیمنٹری امتحانات کا انعقاد یکم اگست سے کیے جانے کا اعلان کیا گیا۔ سپلیمنٹری امتحانات اور نشانات کی دوبارہ گنتی کی فیس اس ماہ کی 30 تاریخ سے داخل کی جاسکتی ہے۔

ان نتائج میں لڑکیوں کو سبقت حاصل رہی جن کی کامیابی کا فیصد 72.33 اور لڑکوں کی کامیابی کا فیصد 54.25 رہا۔ واضح رہے کہ یہ امتحانات مارچ میں ہونے والے تھے تاہم کورونا کی وجہ سے یہ امتحانات مئی میں منعقد کیے گئے۔ جملہ 9 لاکھ 7ہزار طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا۔ جاریہ سال 70فیصد نصاب کے مطابق یہ امتحانات منعقد کیے گئے تھے۔

اس موقع پر ریاستی وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ پچھلے دو سالوں سے ہم سب کورونا سے جوجھ رہے تھے۔ تاہم ہم طلباء کو نقصان پہنچائے بغیر آن لائن تعلیم دیتے رہے۔ اس سال 70 فیصد امتحانات اسی نصاب کے ساتھ ہوئے تھے۔ طلباء میں ذہنی دباؤ کو کم کرنے کے لیے کونسلنگ بھی کی گئی۔ 2، 3 بار امتحان کی تاریخیں تبدیل ہونے سے طلبا کو قدرے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.