ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان 18جون کو کیا جائے گا۔ انٹرمیڈیٹ نتائج کے عمل کوبورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے مکمل کر لیا ہے۔
ان نتائج پر حکومت کو رپورٹ بھی پیش کردی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ سال اول، دوم کے نتائج جمعرات کو جاری کئے جائیں گے۔
توقع ہے کہ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی یہ نتائج جاری کریں گی۔
طلبہ اور والدین یہ نتائج ویب سائٹ https://tsbie.cgg.gov.in/ پر معلوم کرسکتے ہیں۔
ریاست بھر کے 1336 امتحانی مراکز پر رواں سال یہ امتحانات منعقد ہوئے تھے۔
ریاست میں کووڈ-19 کا بحران جاری ہے اور ریاست بھر میں سبھی کنٹینمینٹ زونس میں سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'الفاظ میرے دکھ درد کی وضاحت نہیں کر سکتے'
بھارت - چین کشیدگی: وزیراعظم نے 19 جون کو آل پارٹی میٹنگ طلب کی
ریاست میں اب تک 5 ہزار 406 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 191 افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ 3 ہزار 27 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔