ETV Bharat / state

TS High Court on Voter List: منوگوڑو اسمبلی حلقہ، فہرست رائے دہندگان کی رپورٹ پیش کرنے عدالت کی الیکشن کمیشن کو ہدایت - ضمنی انتخابات

درخواست گزار کی طرف سے ایڈوکیٹ رچنا ریڈی نے دلائل پیش کئے۔ انہوں نے عدالت کے علم میں اس بات کو لایا کہ منوگوڑو حلقہ میں رائے دہندوں کا اندراج، ووٹر رجسٹریشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیاگیا ہے۔ TS High Court on Voter List

فہرست رائے دہندگان کی رپورٹ پیش کرنے عدالت کی الیکشن کمیشن کو ہدایت

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 5:02 PM IST

تلنگانہ کے حلقہ منوگوڑو کی فہرست رائے دہندگان کے مسئلہ پر داخل کردہ عرضی کی سماعت تلنگانہ ہائی کورٹ نے جمعہ تک ملتوی کردی ہے۔قبل ازیں عدالت نے اس معاملہ کی سماعت کے دوران آج الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہے کہ وہ فہرست رائے دہندگان کی رپورٹ پیش کرے۔ درخواست گذار کی طرف سے ایڈوکیٹ رچنا ریڈی نے دلائل پیش کئے۔ انہوں نے عدالت کے علم میں اس بات کو لایا کہ اس حلقہ میں رائے دہندوں کا اندراج، ووٹر رجسٹریشن قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کیاگیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ فارم 6 کے مطابق تقریباً 25 ہزار نئے رائے دہندوں کا اندراج عمل میں لایاگیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ،منوگوڑو حلقہ کے مختلف منڈلوں میں ووٹر رجسٹریشن کا عمل انجام دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ضمنی انتخابات 3 نومبر کو ہوں گے۔ TS High Court on Voter List

رچنا ریڈی نے عدالت کے علم میں لایا کہ ضمنی انتخابات کے پس منظر میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی طور پر رائے دہندوں کے ناموں کا اندراج کیاگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ایڈوکیٹ اویناش دیسائی نے دلائل پیش کئے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی حتمی ووٹر لسٹ کا اعلان نہیں کیا۔ ہر سال نئے رائے دہندوں کے ناموں کا اندراج کیا جا رہا ہے۔ جنوری 2021 تک دو لاکھ 22 ہزاررائے دہندے اس حلقہ میں تھے تاہم فی الحال منوگوڑو حلقہ میں 2 لاکھ 38 ہزار رائے دہندے ہیں۔ ایڈوکیٹ اویناش نے دلیل دی کہ ووٹر رجسٹریشن کا عمل شفاف طریقے سے ہو رہا ہے۔ ہائی کورٹ نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹ کی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور اس معاملہ کی آئندہ سماعت کل تک ملتوی کردی۔ High Court on Munugodu By Election

یہ بھی پڑھیں: AIMIM Candidate by Election گوپال گنج ضمنی انتخابات میں ایم آئی ایم نے سابق مکھیا عبد السلام کو امیدوار بنایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.