ETV Bharat / state

TS Govt on Asha Workers حکومت ہیلتھ کیئر ورکرز کی فلاح و بہبود کے لئے سنجیدہ - ts govt on asha workers

ریاست تلنگانہ میں آشا ورکرز کو فی الحال 9,750 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے، جب کہ بی جے پی اور کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں ان کے ہم منصبوں کو صرف 4,000 سے 5,000 روپے ملتے ہیں۔ TS Govt on Asha Workers

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jun 6, 2023, 9:26 AM IST

حیدرآباد: تلنگانہ میں فیلڈ لیول ہیلتھ کیئر ورکرس کو مدد فراہم کرنے کی سمت ایک بڑا اقدام کرتے ہوئے، ریاستی حکومت نے پیر کے روز تمام تسلیم شدہ سوشل ہیلتھ ایکٹیوسٹ (آشا) ورکرز کو زچگی کی ادا شدہ چھٹی کا اعلان کیا، جو بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات اور ریاست کے موثر نفاذ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ زچگی چھٹی کا یہ فیصلہ ریاستی وزیر صحت، ٹی ہریش راؤ نے پیر کے روز منعقدہ آشا اور اے این ایمز سے متعلق جائزہ اجلاس کے دوران لیا۔

وزیر صحت نے نچلی سطح پر لوگوں کو معیاری طبی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں آشا اور اے این ایمز کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ متحدہ آندھرا پردیش میں، آشا کارکنوں نے اجرتوں میں اضافے اور بروقت معاوضے کو حاصل کرنے کے لیے احتجاج اور مظاہروں کا سہارا لیا تھا۔ تاہم تلنگانہ بننے کے بعد سے آشا کارکنوں کی اجرت میں اضافہ ہوا ہے۔ فی الحال، انھیں 9,750 روپے ماہانہ تنخواہ ملتی ہے، جب کہ بی جے پی اور کانگریس کی حکومت والی ریاستوں میں ان کے ہم منصبوں کو صرف 4,000 سے 5,000 روپے ملتے ہیں۔

وزیر صحت نے صحت کے سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ آشا اور اے این ایم ورکرز کے لئے تنخواہ کے ساتھ زچگی کی چھٹی کے نفاذ پر ایک جامع مطالعہ کریں۔ توقع ہے کہ مطالعہ کے نتائج کو ایک تفصیلی رپورٹ میں پیش کیا جائے گا، جس میں ان صف اول کے ہیلتھ کیئر ورکرز کی فلاح و بہبود کو تسلیم کرنے اور ان کی حفاظت کے لیے اقدام کیا جائے گا۔

تلنگانہ فارمیشن ڈے کے دس سالہ تقاریب کے موقع پر جاری 21 روزہ پروگرامز کے ایک حصہ کے طور پر 14 جون کو تلنگانہ یوم صحت کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ہریش راؤ نے ریاست کے تمام صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو بھی اس کی کامیابی میں اپنا رول ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں آروگیہ مہیلا اسکیم کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.