ETV Bharat / state

'حق گوئی مسلمان کی پہچان ہے' - اردو نیوز یادگیر

ایس ڈی پی آئی ضلع کے صدر محمد محسن نے کہا کہ نوجوان ہوٹلوں میں بیٹھ کر اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں پر غور کریں۔ مستقبل کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر ملت اور سماج کی ذمہ داری بھی ہے جسے نبھانا نہایت ضروری ہے۔ تبھی تبدیلی آئے گی۔

'حق گوئی مسلمان کی پہچان ہے'
'حق گوئی مسلمان کی پہچان ہے'
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 10:32 AM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر کی فلاحی تنظیم کرناٹک مسلم یوتھ کمیٹی کے 6 سال مکمل ہونے پر شہر کے مغل فنکشن ہال میں جلسہ بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریوں کے عنوان سے منعقد ہوا۔

'حق گوئی مسلمان کی پہچان ہے'

سینیئر صحافی عزیز اللہ سرمست، محمد محسن صدر ایس ڈی پی آئی گلبرگہ، قاضی امتیاز الدین صدیقی صدر رابطہ ملت کمیٹی، وہاج بابا کنوینر مجلس خدمت ملت گلبرگہ، انجینئر سراج شاہینہ، ڈاکٹر پرویز کارڈ لور کے علاوہ مسلم اراکین بلدیہ نے مہمان خصوصی کے طور پراس میں شرکت کی۔

اس موقع پر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا گلبرگہ کے صدر محمد محسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان کی سب سے اہم ذمہ داری حق گوئی ہے۔ سچ کو سچ بولنے کی ہم نے صفت کھو دی ہے جس کی وجہ سے ہمارے دلوں میں سیاہ داغ لگ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج ہمارے دلوں میں خوف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان ہوٹلوں میں بیٹھ کر اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں پر غور کریں مستقبل پر نظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر ملت اور سماج کی ذمہ داری بھی ہے جسے نبھانا نہایت ضروری ہے۔ تبھی ملت میں سماج میں تبدیلی آئے گی۔

محمد محسن نے کہا کہ 'ہماری قوم صرف اس بات کا تذکرہ کرتی ہے کہ ہم ماضی میں یہ تھے۔ ہماری حکومت تھی ہمارے تاج تھے مگر اس بات پر سنجیدگی سے نہیں سوچتے کہ ہم اب کیا ہیں اور آنے والے دنوں میں ہم کیا سے کیا ہو جائیں گے جب ہم اس بات کی فکر اور اس بات کا ذکر اپنی محفلوں، جلسوں اور جلوسوں میں کرنے لگیں گے تب ہی ہم اپنی خامیوں اور کمزوریوں کو دور کرتے ہوئے اپنا لائحہ عمل تیار کرنے میں کامیاب ہو پائیں گے۔'

یہ بھی پڑھیں:بنگلور فسادات: این آئی نے 17 ملزمین کو گرفتار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.