حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراؤ کی صدارت میں اتوار کے روز کیمپ آفس پرگتی بھون Camp Office at Pragati Bhavan میں ٹی آر ایس پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگاTRS Parliamentary Party Meeting۔
پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن میں پارٹی کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی پر اس اجلاس Meeting on Strategy میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:'کےسی آر اقلیتوں کودوست بناکردھوکہ دے رہےہیں'
ریاست کو مرکز سے واجب الادا فنڈس، ریاست کے بعض زیرالتوا مسائل پر بات چیت ہوگی اور بجٹ سیشن کے سلسلہ میں ریاست کے حقوق کے ضمن میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ٹی آرایس ارکان کی جدوجہد اور مختلف امور پر وزیر اعلی اہم ہدایات دیں گے۔
یواین آئی