تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی جیون ریڈی نے اپوزیشن کانگریس اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے دونوں پر ساز باز کا الزام لگایا۔ TRS Leader Jeevan Reddy Slams BJP
ٹی آر ایس دفتر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے نشاندہی کی کہ نیتی آیوگ نے تلنگانہ میں صحت کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کی ستائش کی ہے لیکن ریاستی بی جے پی لیڈران کو وہ نظر نہیں آرہا ہے۔ Development in Health Sector in Telangana
انہوں نے وزیراعلی کے فارم ہاؤس میں دھان کی کاشت سے متعلق تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی کے ذریعہ لگائے گئے الزام کو جھوٹ قراردیا اور کہا کہ ریونت ریڈی کو پہلے اپنی ہی پارٹی کے لیڈرجگاریڈی کے سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلیک میلنگ کے علاوہ ریونت ریڈی کو کچھ نہیں آتا ۔انہوں نے بی جے پی لیڈروں سے پوچھا کہ کیا وہ ان کی برسر اقتدار ریاستوں میں تلنگانہ کی رعیتوبندھو اور کلیانا لکشمی جیسی اسکیمات بتائیں گے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ چھتیس گڑھ کے مقابلے تلنگانہ میں زیادہ اسکیمیں متعارف کی جارہی ہیں۔ جیون ریڈی نے بی جے پی کے ریاستی امور کے انچارج ترون چک پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو امرتسر میں حالیہ ہوئے انتخابات میں کامیابی نہیں ملی ہے اور اب وہ چندر شیکھر راو کی زیر قیادت والی تلنگانہ حکومت پر نکتہ چینی کررہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ نے سرکاری اور پرائیویٹ شعبہ جات میں کئی ملازمتیں فراہم کی ہیں۔
یواین آئی