ٹی آر ایس امیدوار گایتری روی نے جمعرات کے روز راجیہ سبھا سیٹ کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کی۔ گایتری روی نے اسمبلی میں ریٹرننگ آفیسر کو پرچہ نامزدگی پیش کی۔ روی نے نامزدگی داخل کرنے سے پہلے گن پارک میں شہداء کی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ روی نے بنڈا پرکاش کے استعفی کے سبب خالی ہوئی راجیہ سبھا کی نشست سے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ Gayatri Ravi has Filed his Nomination Papers for the Rajya Sabha Seat
پرکاش نے انہیں تلنگانہ قانون سازکونسل کا رکن بنائے جانے کے بعد راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت ان کے ساتھ ریاستی وزرا پی اجے کمار، گنگولا کملاکر، د یاکر راؤ، کوپلا ایشور، سرینواس یادو اور دوسرے موجود تھے۔
یواین آئی