ETV Bharat / state

ٹی آر ایس اور مجلس کے کارکنان کا جشن

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن انتحابات کے نتائج کے بعد ٹی آر ایس اور مجلس کے کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

TRS Bags First and MIM got second Position
ٹی آر ایس اور مجلس کے کارکنوں کا جشن
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 5:16 PM IST

گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج میں ٹی آر ایس اور ایم آئی ایم کو زیادہ سیٹ ملنے کے رجحان کے بعد حیدرآباد میں واقع تلنگانہ بھون اور دارالسلام میں بڑی تعداد میں کارکنان جمع ہوئے اور جشن منانا شروع کیا۔

اس موقع پرٹی آر ایس اور ایم آئی ایم کے کارکنان نعرے بازی کرتے ہوئے اور ناچتے ہوئے دیکھا گیا۔ دونوں پارٹی دفاتر پر آتش بازی بھی کی گئی اور کارکن ایک دوسرے کو میٹھائی کھلارہے تھے۔

ٹی آر ایس کے اعلیٰ قائدین نے تمام پارٹی کارکنوں کو مبارکباد پیش کی اور ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اسی طرح مجلس کے صدر اسدالدین اویسی نے بھی پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ ٹی آر ایس کو 2016 کے مقابلہ میں کم نشستیں حاصل ہوئی ہیں تاہم جی ایچ ایم سی انتخابات میں پارٹی کو سب سے زیادہ حلقوں پر کامیابی حاصل کرنے کا موقف حاصل ہوا ہے۔ وہیں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنا سابقہ ریکارڈ برقرار رکھا ہے جبکہ اسے گذشتہ انتخابات کی بہ نسبت کچھ کم سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.