ان وینگس میں کوئلہ منتقل کیا جارہا تھا۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے عہدیداروں کے مطابق یہ کوئلہ مہاراشٹر کے پرلی تھرمل پاور پلانٹ منتقل کیا جارہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی حکام فوری طور پر وہاں پہنچ گئے اور دیگر ویگنس کے ذریعہ کوئلہ کی منتقلی کے اقدامات کئے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ جلد ہی نقصان سے دوچار پٹریوں کی مرمت کردی جائے گی۔
ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر گجانند مالیا بھی فوری طورپر مقام واقعہ پر پہنچ گئے۔ اس واقعہ کے سبب سکندرآباد ۔ وقارآباد سکشن کے درمیان اہم ٹرینیں ایک گھنٹہ کی تاخیر سے چلائی جارہی ہیں اور کسی بھی ٹرین کو منسوخ کرنے یا پھر کسی کا رخ موڑنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔
اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے زخمی ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔