ETV Bharat / state

Tomato Thefts تلنگانہ: ظہیرآباد کی سبزی مارکٹ میں ٹماٹر کی چوری

author img

By

Published : Jul 23, 2023, 12:43 PM IST

ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے یہاں تک یہ لال ٹماٹر اب سرخ سونے میں تبدیل ہوتا جارہا ہے۔ Tomato Thefts

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد کی سبزی مارکٹ میں ٹماٹر کی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایک کسان ٹماٹر فروخت کرنے کے لئے 75کلو ٹماٹر کے باکس لے کر اس سبزی مارکٹ پہنچا۔ تاہم بائیک پر سوار چور نے وہاں پہنچ کر اس کی چوری کرلی۔ یہ کسان کسی کام سے گیا ہوا تھا۔

چوری کی اس واردات کا منظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں قید ہوگیا۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ تین مرتبہ بائیک پر پہنچا یہ چور ٹماٹر کے تین باکس لے کر فرار ہوگیا۔ اس نے اپنے سر پر ہیلمٹ پہن رکھی تھی تاہم اس کی شناخت نہ ہوسکی۔ اس بات کی شکایت اس کسان نے پولیس سے کی جس کے بعد پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ یہ چوری ایک ایسے وقت ہوئی جب ٹماٹر کی قیمت تقریبا 150 روپئے فی کلو ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلورو میں ٹماٹروں سے لدا پک اپ ٹرک بدمعاش لے اڑے، ایف آئی آر درج

واضح رہے کہ ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے یہاں تک یہ لال ٹماٹر اب سرخ سونے میں تبدیل ہوتا جارہا ہے اور متعدد افراد اس ٹماٹر کی وجہ سے مالا مال ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کئی مقامات پر ٹماٹر کی چوری اور لوٹ کے واقعات بھی رونما ہونے لگے ہیں۔ کرناٹک کے بنگلورو میں ٹماٹر سے بھرا پورا ٹرک چوری کرلیا گیا۔ تلنگانہ کے کئی علاقوں میں ٹماٹر کی چوری کے واقعات پیش آچکے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.