ریاست تلنگانہ میں بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے وینسور منڈل سے تعلق رکھنے والی رمادیوی نامی خاتون نے 15دن پہلے لڑکی کو جنم دیا تھا۔
اس نوزائدہ کو طبی معائنوں کے لئے اسپتال میں رکھا گیا تھا۔ صبح پانچ بجے اس نوزائدہ کو دودھ پلانے کے بہانے ایک نامعلوم خاتون لے کر چلی گئی۔
اس نوزائدہ کو واپس نہ لانے پر نوزائدہ کی ماں اور اس کے باپ نے اسپتال کے اسٹاف سے اس کی شکایت کی۔بعد ازاں اس کے اغوا کی شکایت پولیس سے کی گئی۔پولیس نے اس سلسلہ میں تفصیلات معلوم کی اور اس نوزائدہ کی تلاش شروع کردی۔