ETV Bharat / state

Owaisi on Opposition نظریہ پر سمجھوتہ کرکے بی جے پی کو نہیں روکا جاسکتا، اویسی

ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کا کہنا ہے کہ 2024 میں ہونے والے عام انتخابات میں اگربی جے پی کو مسندِ اقتدار سے محروم کرنا ہے تو پھر حزب اختلاف کو بی جے پی کے نظریات سے مقابلہ آرئی کے لیے حکمت عملی وضع کرنی ہوگی۔ جب تک آپ بی جے پی کے نظریات کا مقابلہ نظریات کے ساتھ نہیں کرتے، تب تک اسے نہیں روک سکتے ہیں۔ Lok Sabha Election 2024

اویسی
اویسی
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 8:29 AM IST

Updated : Apr 15, 2023, 8:52 AM IST

حیدرآباد: کل ہندمجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے جمعہ کو کہا کہ نظریہ پر سمجھوتہ کرکے بی جے پی کو نہیں روکا جاسکتا۔ اپوزیشن جماعتوں کو صرف نظریے کی بنیاد پر لڑائی لڑنی ہوگی۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کے اپوزیشن اتحاد کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اویسی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں اگر بی جے پی کو برسر اقتدا آنے سے روکنا ہے تو پھر اس کے نظریات سے مقابلہ آرائی ضروری ہے۔ نظریے کے محاذ پر سمجھوتہ کرکے بی جے پی کو نہیں روکا جاسکتا۔

انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مدرسہ عزیزہ کیوں نہیں جا رہے؟ یہ وہ تاریخی مدرسہ ہے، جہاں قرآن کریم سمیت 4500 قدیم نسخے، کتابیں اور فن پارے نذر آتش کر دیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مسلمان بچے مدرسوں میں پڑھنے پر مجبور ہیں کیونکہ مرکز کی بی جے پی حکومت نے پری میٹرک فیلوشپس کو صرف نویں اور دسویں جماعت تک محدود رکھا ہے۔

اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ وزیر خزانہ یہ کہتی ہیں کہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی بڑھ رہی ہے، یہ پاکستان سے بہتر ہے۔ انہوں نے امریکہ میں کہا کہ یہاں فیلوشپس دی جاتی ہے جب کہ بی جے پی نے فیلو شپ ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پری میٹرک فیلو شپ کو نویں اور دسویں جماعت تک محدود کر دیا ہے۔ کنڈو کمیٹی کی رپورٹ 2014 میں مودی حکومت کو دی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مسلم طبقہ کی تعلیم پرائمری کلاس سے شروع ہوتی ہے۔ اویسی نے مزیدکہا کہ قومی تعلیمی پالیسی کی رپورٹ آئی ہے جس میں مسلم علاقوں میں اسکول ژون کھولنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسلم علاقوں میں سرکاری اسکول نہیں کھل رہے ہیں۔ حکومت اسکول نہیں کھول رہی ہے۔ اسی وجہ سے بچے مدرسوں میں پڑھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو پی اے حکومت کی پری میٹرک اسکالرشپ تھی لیکن مودی سرکار کے تحت اسے 8 سال تک چلایا گیا اور اچانک انہیں حق تعلیم ایکٹ یاد آگیا اور اسے روک دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چند حلقوں کی جانب سے یہ باتیں کہی جاتی ہیں کہ مسلمان پڑھتے نہیں ہیں،یہ اسکول ڈروپ آؤٹ ہوجاتے ہیں،لیکن ان تمام کے پیچھےغربت ہے،مسلمان معاشی کمزوری کے سبب حصول تعلیم کے معاملہ میں پیچھے ہیں۔ اسد الدین اویسی نے یہ بھی ذکر کیا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے آئین ساز با با صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امیبڈکر کے125 فٹ مجسمے کی نقاب کشائی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کرنا یہ درا صل ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو ہندوستان کے آئین کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Owaisi Slams Sitharaman بھارتی مسلمانوں پر نرملا سیتا رمن کا بیان، اویسی کا ٹویٹر پر تفصیلی جواب

اویسی نے کہا کہ کے سی آر نے ان تمام لوگوں کو ایک مثبت اور مضبوط پیغام دیا ہے جو ہندوستان کے آئین کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہندوستان کے آئین کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ آج کی تقریب تلنگانہ حکومت کی طرف سے منعقد کی گئی تھی جہاں انہوں نے سب کو بلایا تھا۔ بی جے پی کو اس لیے مدعو کیا گیا تھا کیونکہ یہ کوئی سیاسی پلیٹ فارم نہیں تھا۔ ہمارے پاس ان کے خلاف کوئی ذاتی بات نہیں ہے۔ ہمارے سیاسی اختلافات کے باوجود احترام ہمیشہ موجود ہے (اے این آئی)

Last Updated : Apr 15, 2023, 8:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.