پولیس نے کرکٹ بٹنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضہ سے 5.6 لاکھ روپئے نقد رقم، پانچ موبائل اور دو ٹووہیلرس کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔
ایک اطلاع پر شمس آباد زون کی پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے راجند نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک مکان پر جمعہ کی شب چھاپہ مارا اور 39 سالہ مہیندر کمار ساکن رام کوٹ(بُکی)، 23سالہ راجیش ساکن افضل گنج(کلکشن بوائے)، 24 سالہ کلدیپ سنگھ ساکن جمعرات بازار(کلکشن بوائے)کو پکڑا۔ جہاں سے یہ افراد پنٹرس سے راست یا بالواسطہ سل فونس کے ذریعہ بٹنگ قبول کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
دہلی کے ایمس پینل نے سشانت سنگھ کے قتل کی بات خارج کی
یہ بٹنگ دبئی میں ہورہے آئی پی ایل کے میچس سے متعلق تھی۔ پولیس نے اپنے پریس ریلیز میں کہا کہ اصل بُکی چندراپال سنگھ اور اس کے ساتھی امیت کے ساتھ ساتھ ناگیش مفرور ہیں۔