ETV Bharat / state

Threat to Hyd Delhi Train Route حیدرآباد دہلی ٹرین روٹ پر اڈیشہ جیسے ٹرین سانحہ کی دھمکی

author img

By

Published : Jul 4, 2023, 12:32 PM IST

ساؤتھ سینٹرل ریلوے کو ملے ایک گمنام خط میں حیدرآباد دہلی ٹرین روٹ پر اڈیشہ جیسے ٹرین سانحہ کی دھمکی دی گئی ہے۔

Threat to Hyd Delhi Train Route
Threat to Hyd Delhi Train Route

حیدرآباد: ساؤتھ سنٹرل ریلوے (SCR) کو ایک گمنام خط موصول ہوا ہے جس میں حیدرآباد-دہلی روٹ پر اڈیشہ جیسے ٹرین سانحہ کی دھمکی دی گئی ہے۔ ایس سی آر ڈیویژنل منیجر کے ذریعہ پچھلے ہفتہ موصول ہونے والے خط میں دھمکی دی گئی تھی کہ حیدرآباد دہلی روٹ پر اوڈیشہ جیسا ریل حادثہ پیش آئے گا۔ ریلوے حکام نے حیدرآباد پولیس کو خط کی وصولی سے آگاہ کر دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس چندنا دیپتی نے پیر کو کہا کہ انہیں تین دن پہلے اطلاع ملی تھی اور پولس اس خط کو بھیجنے والے شخص کا پتہ لگانے کے لیے چھان بین کر رہی ہے۔ دو جون کو اوڈیشہ کے بالاسور میں ٹرپل ٹرین حادثے میں 290 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اعلیٰ سطحی انکوائری کے نتائج کے مطابق حادثے کی بڑی وجہ غلط سگنلنگ تھی۔ کمشنر آف ریلوے سیفٹی نے حادثے کے پیچھے تخریب کاری یا سازش کے کسی امکان کو مسترد کر دیا، حالانکہ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) حادثے کی ممکنہ مجرمانہ زاویہ سے تحقیقات کر رہا ہے۔ دریں اثنا، ایس سی آر کے جنرل منیجر (جی ایم) ارون کمار جین نے پیر کو تمام محکموں کے سربراہان کے ساتھ حفاظتی جائزہ میٹنگ کی۔ تمام چھ ڈویژنوں (سکندرآباد، حیدرآباد، وجئے واڑہ، گنٹکل، گنٹور اور ناندیڑ) کے ڈویژنل ریلوے منیجرز (ڈی آر ایم) ویڈیو کانفرنس کے ذریعے جائزہ میٹنگ میں شامل ہوئے۔

جین نے ٹرین آپریشن کی حفاظت اور زون میں ٹرینوں کی پریشانی سے پاک نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے افرادی قوت کے انتظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ قائم کردہ حفاظتی اصولوں پر عمل کریں اور عملے کے بہترین استعمال کے لیے نئے آئیڈیاز کے ساتھ آئیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے یہ بھی کہا کہ وہ زون میں حفاظتی مہم جاری رکھیں اور ٹرین آپریشنز کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے معائنہ اور چیکنگ کو تیز کریں۔

ایس سی آر جی ایم نے ڈویژنل افسران اور عملے کو ہدایت دی کہ وہ وقتاً فوقتاً جاری کردہ ریلوے بورڈ کے رہنما خطوط کے مطابق حفاظتی طریقہ کار پر سختی سے عمل کریں۔ بعد ازاں انہوں نے ٹرینوں میں اے سی اور نان اے سی دونوں کوچوں میں آگ کا پتہ لگانے کے آلات اور آگ بجھانے والے آلات کی دستیابی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.