ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کے تیسرے جمعہ کو بھی مساجد میں نہیں ہو سکی نماز - تلنگانہ نیوز

ریاست تلنگانہ میں لاک ڈاؤن کے دوران تیسرا جمعہ بھی مسلمان مساجد میں نماز جمعہ باجماعت ادا کرنے سے محروم رہے۔

تیسرے جمعہ کو بھی مساجد میں نہیں ہو سکی نماز

author img

By

Published : Apr 10, 2020, 7:18 PM IST

حکومت کے احکامات کے مطابق مساجد میں باجماعت نماز پر پابندی عائد ہے، حکومت کی درخواست پر علماء نے بھی مسلمانوں کو نماز پنجگانہ کے علاوہ نماز جمعہ کے متبادل کے طور پر گھروں میں ہی نماز ظہر ادا کرنے کی تاکید کی۔

دیکھیں ویڈیو

علماء دین کے مشورے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مسلمان بھی حکومت کے احکامات کی پاسداری کرتے ہوئے گھروں پر ہی نماز ادا کرنے کو ترجیج دے رہے ہیں۔

ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر لاک ڈاؤن میں توسیع کے امکانات نظر آرہے ہیں، کل کابینی اجلاس میں اس سلسلے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن میں توسیع ہوتی ہے تو مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے لئے مزید ایک یا دو ہفتے انتظار کرنا پڑے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.