ETV Bharat / state

چوری کی واردات، فرار ڈرائیور اور اس کا ساتھی گرفتار - چوری

ڈرائیور کی شناخت سرینواس اور اس کے دوست کی وجئے کے طورپر کی گئی ہے۔شہر کے جوبلی ہلز روڈ نمبر10کی ایم پی، ایم ایل اے کالونی میں رئیل اسٹیٹ کے تاجر سنتوش ریڈی کے پاس تقریبا 6ماہ سے یہ ڈرائیور کام کررہا تھاجس کا تعلق پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرشنا سے ہے۔

فرار ڈرائیور اور اس کا ساتھی گرفتار
فرار ڈرائیور اور اس کا ساتھی گرفتار
author img

By

Published : Sep 30, 2021, 10:50 PM IST

حیدرآباد کے جوبلی ہلز علاقہ سے 55 لاکھ روپئے لے کر فرار ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو پولیس نے گرفتار کرکے 50 لاکھ روپئے کی رقم ضبط کرلی۔

اس ڈرائیور کی شناخت سرینواس اور اس کے دوست کی وجئے کے طورپر کی گئی ہے۔ شہر کے جوبلی ہلز روڈ نمبر 10 کی ایم پی، ایم ایل اے کالونی میں رئیل اسٹیٹ کے تاجر سنتوش ریڈی کے پاس تقریبا 6ماہ سے یہ ڈرائیور کام کررہا تھا جس کا تعلق پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے ضلع کرشنا سے ہے۔

شہرکے کوکاپیٹ میں ایک رئیل اسٹیٹ کے تاجر کو 55لاکھ روپئے کی رقم کی ادائیگی کے لئے اس ماہ کی25تاریخ کو سرینواس کے ذریعہ یہ رقم سنتوش نے بھیجی تاہم وہ چار بجے شام تک بھی اس رئیل اسٹیٹ کے تاجر کے پاس رقم کے ساتھ نہیں پہنچا۔فون کرنے پر اس کا فون سوئچ آف بتارہا تھا جس پر رئیل اسٹیٹ کے تاجر کو شبہ ہوا۔اس نے پولیس سے اس تعلق سے شکایت کی۔پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی تھی اور پولیس نے آج ڈرائیور کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھی کو بھی گرفتار کرلیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.