ETV Bharat / state

'ہمت ہی کورونا کی دوا ہے' - تلنگانہ میں کورونا کیسز

وزیرصحت ای راجندر نے کہا کہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں کورونا سے لوگ پریشان ہیں۔ لیکن ہم ہمت کے ساتھ اس کا مقابلہ کررہے ہیں۔

'کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی واحد دوا ہمت ہے'

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 7:14 PM IST

تلنگانہ کے وزیرصحت ای راجندر نے کہا کہ کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی واحد دوا ہمت ہے۔انہوں نے شہر حیدرآباد کے خیریت آباد کے وشویشورئیا بھون میں پولیس کی جانب سے پلازمہ کے عطیہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی ہمت افزائی کرنی چاہئے۔

انھوں نے کہا کہ کورونا کی کوئی دوانہیں ہے،ہمت ہی اس کی واحد دوا ہے۔امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں کورونا سے لوگ پریشان ہے لیکن ہم ہمت کے ساتھ اس کا مقابلہ کررہے ہیں۔زمین پر ہر جاندار ماحولیات پر یقین کرتے ہوئے زندہ رہتا ہے لیکن انسان نے ماحولیات کو تباہ کرنے کی کوشش کی ہے۔کورونا وائرس نے یہ سبق دیا ہے کہ ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیں۔ڈاکٹرس کافی جرات مندانہ طور پر علاج کررہے ہیں۔ایسے وقت جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کے خاندان اس کے پاس جانے اور اس سے ملاقات سے ڈر رہے ہیں، ایسے وقت ڈاکٹر ان کا علاج کررہے ہیں اسی لئے ڈاکٹرس کی خدمات قابل مبارکباد ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل اور کٹھن حالات میں پولیس کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کافی اقدامات کررہی ہے جس کے لئے وہ محکمہ پولیس کے مشکور ہیں۔کورونا کے ڈر سے دیگر امراض کا علاج نہ کروانا غلط بات ہے۔کینسر اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریض اپنا علاج وقت پر کروالیں بصورت دیگر ان کی موت کا بھی خطرہ ہے۔پلازمہ تھراما نے کئی افراد میں ہمت پیدا کی ہے۔کورونا کی دواوں کے علاوہ اس تھراپی نے کئی افراد کی جان بچائی۔تمام اسپتالوں میں کورونا کے ساتھ ساتھ دیگر امراض کا بھی علاج کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے کئی علاقوں میں شدید بارش

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.