ETV Bharat / state

تلنگانہ کانگریس کےنئےصدر ریونت ریڈی نے ذمہ داری سنبھال لی - تلنگانہ کی خبریں

ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز کی مندر میں پوجا کی۔ بعد ازیں نامپلی میں واقع درگاہ حضرت یوسفینؒ پر حاضری دی اور چادر پیش کی جہاں سے وہ ریلی کی شکل میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون پہنچے اور اپنے اس نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔

تلنگانہ کانگریس کےنئےصدر ریونت ریڈی نے ذمہ داری سنبھال لی

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 7:28 PM IST

تلنگانہ کانگریس کے نئے صدر ریونت ریڈی نے بدھ کو ذمہ داری سنبھال لی جن کو چند دن پہلے پارٹی اعلی کمان نے اس عہدہ پر فائز کیا تھا۔اس پروگرام میں کانگریس مقننہ پارٹی لیڈر ملوبھٹی وکرامارکا کے ساتھ ساتھ سینئر رہنما گیتاریڈی،ناگم جناردھن ریڈی اور دوسروں نے شرکت کی۔

قبل ازیں ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز کی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے بعد ازیں نامپلی میں واقع درگاہ حضرت یوسفینؒ پر حاضری دی اور چادر پیش کی جہاں سے وہ ریلی کی شکل میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر گاندھی بھون پہنچے اور اپنے اس نئے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال لی۔

اس موقع پر سبکدوش صدر اتم کمارریڈی کے ساتھ ساتھ ریونت ریڈی کی گلپوشی کی گئی اور پارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں نے ان کو مبارکباد پیش کی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.