ETV Bharat / state

Telangana Assembly Elections تلنگانہ میں فہرست رائے دہندگان کا مسودہ 21 اگست کو شائع ہوگا

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 2:24 PM IST

ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر میں یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔

Telangana Assembly Elections
Telangana Assembly Elections

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کے سلسلہ میں مختلف جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ان کو بتایا کہ گزشتہ انتخابات میں فہرست رائے دہندگان میں کئی بے قاعدگیاں ہوئی تھیں۔ ای سی حکام نے واضح کیا کہ فہرست رائے دہندگان کا مسودہ رواں ماہ کی 21 تاریخ کو شائع کیا جائے گا، اعتراضات 19 ستمبر تک وصول کیے جائیں گے اور ووٹرس کی حتمی فہرست کا اعلان 4 اکتوبر کو کیا جائے گا۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں حکمراں پارٹی کے حق میں کام کرنے والے عہدیداروں کی تفصیلات سی ای او وکاس راج کو دی گئیں۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے انکشاف کیا کہ الیکشن پرامن ماحول میں ہونے چاہئیں۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ میں آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی جیت کا دعویٰ

واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ میں اس سال کے اواخر میں یا آئندہ سال کے اوائل میں اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ جس کے پیش نظر ریاست تلنگانہ میں ریاست کی حکمراں پارٹی سمیت سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی سمیت بی جے پی کے اعلی رہنما پچھلے کچھ مہینوں سے لگاتار تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ریلیاں کررہے ہیں اور حکمراں پارٹی پر عوام کو دھوکہ دینے اور ترقیاتی کام نہ کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں۔ وہیں دوسری جانب ریاست میں کانگریس پارٹی کی بھی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہے۔ کانگریس کی رہنما پرینکا گاندھی تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں ریلیاں کرچکی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.