مرکز کے ذریعہ جاری ہونے وال یہ فنڈ جو درحقیقت فروری۔مارچ 2021 میں جاری ہونے والا تھا، تاہم مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے اس فنڈ کی جلد اجرائی کے لیے شخصی دلچسپی دکھائی۔ ایک پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔
مسٹر ریڈی نے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ کئی مرتبہ تبادلہ خیال کیا اور دفتر وزیراعظم کو ایک تفصیلی مکتوب روانہ کرتے ہوئے صورتحال سے واقف کروایا اور فنڈس کی جلد اجرائی کی خواہش کی۔ مرکزی حکومت کی ٹیم نے پہلے ہی حیدرآباد کا دورہ کیا ہے تاکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا سکے۔اس ٹیم کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
اس رپورٹ کے ساتھ ہی مرکز پوری ریاست کے لئے سیلاب سے راحت کا جامع پیکیج الاٹ کرنے پر غور کرے گی۔ مسٹر ریڈی نے وزیراعظم مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور دیگر کو فوری طورپر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تحت فنڈس کی اجرائی کے سلسلہ میں فوری ردعمل پر اظہار تشکر کیا۔
واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں سڑکوں کی مرمت کے لئے 202 کروڑ روپئے منظور کیے ہیں کیونکہ شدید سیلاب اور بارش کی وجہ سے ان سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔