حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آرایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا کی کار کی تلاشی لی گئی۔ریاست میں ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد سے سیاسی لیڈروں اور امیدواروں کی گاڑیوں کی تلاشی کی مہم میں شدت پیداکردی گئی ہے۔ریاست کے مختلف مقامات پر بنائے گئے چیک پوسٹوں پر چوکسی اختیارکی جارہی ہے۔کویتا کی کار کی تلاشی نظام آباد ضلع کے کورٹلہ کے پڑگل گاوں کے قریب بنائے گئے چیک پوسٹ پر لی گئی۔الیکشن کمیشن اور پولیس کے عہدیداروں نے یہ تلاشی لی۔کویتانے ان عہدیداروں سے مکمل تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں ایک مرتبہ پھر آئی ٹی کے چھاپے
تلنگانہ کے سابق وزیرو بی جے پی کے سینئر لیڈرای راجندر کی کار کی الیکشن کمیشن کے عہدیداروں اورپولیس نے تلاشی لی۔ذرائع کے مطابق راجندرگجویل اسمبلی حلقہ جہاں سے وہ امیدوار ہیں میں انتخابی مہم چلانے کیلئے پرگناپور سے ناچارم جارہے تھے کہ ان کی کار کو بیگم پیٹ علاقہ کی چیک پوسٹ کے قریب روک کر انتخابی عہدیداروں اورپولیس نے اس کی تلاشی لی جس کے بعد ان کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔ای راجندر نے پولیس سے اس تلاشی کے دوران مکمل تعاون کیا۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے نامزدگیوں کا عمل اس ماہ کی 3 تاریخ سے شروع ہوا تھا۔ پرچہ نامزدگی اس ماہ کی 10 تاریخ تک قبول کی گئی۔ 13 تاریخ کو نامزدگیوں کی جانچ کی گئی۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 15 نومبرتھی ۔ حتمی فہرست کا اعلان کل کر دیا گیا۔ پولنگ جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو ہوگی اور انتخابی نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو کیا جائے گا