اپیکس کونسل نے کہا کہ " اظہرالدین کے خلاف اراکین کی شکایات پر غور کرنے کے بعد رواں ماہ اپیکس کونسل کے اجلاس میں وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ آپ (اظہر) نے قواعد کے برخلاف کام کیا ہے۔ ان شکایات کی مکمل سماعت تک اور حتمی فیصلہ آنے تک آپ کو معطل رکھا جائے گا، نیز ایچ سی اے میں بھی ان کی رکنیت منسوخ کی جارہی ہے۔ "
اس سے قبل اپیکس کونسل نے صدر اظہر کے خلاف شو کاز نوٹس جاری کیا تھا۔ چیف اپیکس کونسل نے اظہر الدین کو دیگر ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے سامنے اپنا وقار کم کرنے اور ایچ سی اے کے قواعد کے خلاف فیصلہ لینے جیسی وجوہات کی بنیاد پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔
اظہر الدین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے والی سپریم کونسل نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایچ سی اے میں اظہر کی رکنیت منسوخ کر رہی ہے اور انہیں معطل کر رہی ہے کیونکہ اظہر الدین کے خلاف مقدمات زیر التوا ہیں۔