ETV Bharat / state

تلنگانہ میں عبادت گاہوں، شاپنگ مالز اور ہوٹلز کو کھول دیا گیا - Temples

طویل لاک ڈاون کے بعد آج تلنگانہ میں عبادت گاہوں اور شاپنگ مالز کو کھول دیا گیا جبکہ یہاں آنے والوں پر سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ماسک استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

Temples, malls in Telangana reopen after prolonged lockdown
تلنگانہ میں عبادت گاہوں، شاپنگ مالز اور ہوٹلز کو کھول دیا گیا
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 6:45 PM IST

تلنگانہ میں آج ہزاروں مساجد کو کھول دیا گیا جہاں پانچ وقت نمازوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ مصلی سماجی فاصلہ برقرار رکھ رہے ہیں اور ماسک کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ مساجد کو کھولنے سے قبل صاف صفائی کی گئی اور اس سلسلہ میں علما کی جانب سے کچھ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

ریاست کی منادر کو بھی عقیدت مندوں کے لیے کھول دیا گیا ہے لیکن خصوصی پوجا سے اعتراض کیا جارہا ہے۔ حیدرآباد وینکٹیشورا مندر، بھدراچلم کی سری راما مندر اور یادادری کی سری لکشمی نرسمہا سوامی مندر کو بھی کھول دیا گیا جہاں عیقدت مندوں نے بڑی تعداد میں درشن کئے۔

تلنگانہ میں عبادت گاہوں، شاپنگ مالز اور ہوٹلز کو کھول دیا گیا

تھرمل اسکریننگ اور چہرہ پر ماسک پہننے کے بعد ہی عبادت گاہوں میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔

ریاست حکومت نے کنٹینمٹ زونز کو چھوڑ کر تمام علاقوں میں آج سے ہوٹلز، ریستوراں، شاپنگ مالز، عبادت گاہیں وغیرہ کو کھولنے کی اجازت دی ہے۔ تاہم لاک ڈاون 30 جون تک جاری رہے گا۔

حیدرآباد میں تمام شاپنگ مالز کھل گئے ہیں۔ شاپنگ مالز میں زیادہ ترخواتین کو دیکھا گیا جو کاسمیٹکس اور کپڑے خریدنے کےلیے یہاں آئیں تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.