تیلگو فلموں کے پروڈیوسر کے راما راو جو ایتھارم پروڈکشنس چلاتے تھے ۔
راما راو چند دن پہلے اس وبا سے متاثر ہوگئے تھے۔
ان کے جب مختلف معائنے کئے گئے تو وہ کورونا سے مثبت پائے گئے جس کے بعد ان کو ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کروایاگیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
ان کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق کی۔
مزید پڑھیں:'تلنگانہ میں اب تک 50 ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے'
راما راو،تلگو فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی پہلی اہم شخصیت ہیں جن کی موت اس کورونا وائرس سے ہوئی ہے۔
ان کی عمر64برس تھی۔
ان کے بھائی پی بابو راو بھی فلم پروڈیوسر ہیں اور انہوں نے بھی کئی فلمیں پروڈیوس کی ہیں۔
چند دن پہلے پروڈیوسر بنڈلہ گنیش بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے تاہم جلد ہی وہ روبہ صحت ہوگئے۔
تلگو فلموں کے بعض فنکار بھی حالیہ چند دنوں کے دوران کورونا سے مثبت پائے گئے تھے۔