اطلاعات کے مطابق وینو مادھو دو ہفتوں سے حیدرآباد کے یشودہ ہسپتال میں زیر علاج تھے اور انہیں اتوار کے روز ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
تاہم ، پیر کے روز ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ انہیں گردے کی ٹرانسپلانٹ کرانے کا مشورہ دیا گیا تھا۔
منگل کی سہ پہر ان کی حالت زیادہ خراب ہونے لگی جس کے فوراً بعد انہیں انٹن سٹیو کیئر یونٹ پہنچایا گیا جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔
تلگو فلم انڈسٹری کے اداکاروں نے آنجہانی مادھو کو خراج تحسین پیش کیا اور سوشل میڈیا پر اظہار تعزیت کی۔