تیلگو فلموں کے مشہور اداکار رام چرن کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں انھوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اس کی اطلاع دی ہے۔ رام چرن نے کہا کہ وہ کورونا مثبت پائے گئے ہیں تاہم ان میں کورونا کی کوئی علامت نہیں ہے۔اور وہ خود کو الگ تھلگ کرچکے ہیں۔
رام چرن نے کہا کہ تازہ طور پر کرائے گئے ٹیسٹ میں وہ کووڈ مثبت پائے گئے ہیں۔ تاہم ان میں اس وبا کی کوئی علامتیں نہیں پائی جاتی ہیں۔ اور وہ گھریلو قرنطینہ میں ہیں۔
اداکار نے پچھلے دو دن میں ان کے رابطے میں آئے دوست احباب اور دیگر افراد کو اپنا ٹیسٹ کرانے کی درخواست کی۔
رام چرن نے مزید کہا' میں اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتا رہوں گا'
اداکار اس وقت دو بڑے پراجیکٹز پر کام کررہے ہیں۔ راجا مولی کی ہدایت میں بننے والی فلم ،آر آر آر، میں جونیر این ٹی آر کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس کے علاوہ کورٹالہ شیوا کی ہدایت میں بن رہی فلم ،آچاریہ، میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔
مذکورہ اداکار تیلگو فلم انڈسٹری کے میگا اسٹار چرنجیوی کےفرزند ہیں۔