کویتا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے چلائی گئی تحریک کے موقع پر ہم پُرامید تھے کہ اس خطے کو ریاست کا درجہ ملنے پر ہمیں ملازمتیں ہمیں حاصل ہوں گی۔
اُس وقت صدرجمہوریہ کے احکام میں 30 فیصد نان لوکل ملازمتیں فراہم کی جاتی تھیں تاہم وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی سات سالہ مساعی کے نتیجہ میں 95 فیصد ملازمتیں ہماری ریاست کے نوجوانوں کوحاصل ہو رہی ہیں۔ Kavitha on Telangana Govenment Jobs
KCR Announces Notification For 80,039 Govt Jobs: تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں پر تقرری کا اعلان
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ زونل، ملٹی زونل عہدوں پرنوٹیفکیشن کے ذریعہ کئی ملازمتیں ہمارے تلنگانہ کے نوجوانوں کو حاصل ہوں گی۔ یہ معاملہ صرف ایک سال تک ختم نہیں ہوگا بلکہ کوئی چھوٹی سرکاری ملازمت کیوں نہ ہو تلنگانہ میں اُس کو پُرکرنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ 95 فیصد ملازمتوں کے مواقع تلنگانہ کے نوجوانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔ وہ یہ بات فخر کے ساتھ کہہ رہی ہیں۔
یواین آئی