ETV Bharat / state

تلنگانہ الکٹرک گاڑیوں کا مرکز بنے گا: کے ٹی آر

تلنگانہ وزیر کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت کی پالیسی نہ صرف سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

تلنگانہ الکٹرک گاڑیوں کا مرکز بنے گا: کے ٹی آر
تلنگانہ الکٹرک گاڑیوں کا مرکز بنے گا: کے ٹی آر
author img

By

Published : Oct 30, 2020, 1:52 PM IST

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی آر نے واضح کیا کہ نئی برقی گاڑی کی پالیسی ریاست کو الیکٹرک گاڑیوں کے مرکز میں تبدیل کرے گی۔

وزیر موصوف نے حیدرآبادمیںریاستی حکومت کی تشکیل کردہ نئی پالیسی کی نقاب کشائی کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ حکومت کی پالیسی نہ صرف سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ کرنا بھی ہے۔

کے ٹی آر نے کہا کہ آئندہ نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد میں حال ہی میں موسم میں بدلاؤ کی وجہ سے تیز بارش ہوئی ہے۔ اس کے نتیجے میں حیدرآباد کے عوام کے ساتھ ساتھ ریاست بھر کے کسان بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ماحول کے تحفظ کی ضرورت ہم سب پر ہے۔ کے ٹی آر کا دعوی ہے کہ برقی گاڑیاں ماحول دوست گاڑیاں ہیں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ زمینیں موجود ہیں۔ ہمارے پاس شمسی توانائی کی بڑی مقدار دستیاب ہے۔ چارجنگ اسٹیشن ، بیٹری تیار کرنے والی کمپنیوں کی سرمایہ کاری ہوگی۔اور مہیشورم علاقے میں ہزاروں ایکڑ رقبہ دستیاب ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ایک ہزار ایکڑ پر آٹوموبائل بنانے والے یونٹ کو فروغ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:مشرقی گوداوری میں سڑک حادثہ، سات افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.