ETV Bharat / state

غیر آباد مسجد کو وقف بورڈ نے آباد کیا - تلنگانہ میں مساجد

مہیشورم منڈل کے منکھال موضع میں تاریخی قطب شاہی مسجد میں نماز ظہر کے ساتھ پنج وقتہ نمازوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

غیر آباد مسجد کو وقف بورڈ نے آباد کیا
غیر آباد مسجد کو وقف بورڈ نے آباد کیا
author img

By

Published : Sep 18, 2020, 6:25 AM IST

صدرنشین تلنگانہ وقف بورڈ محمد سلیم کی مساعی سے گریٹر حیدرآباد حدود میں غیر آباد مساجد کو آباد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مہیشورم منڈل کے منکھال موضع میں تاریخی قطب شاہی مسجد میں نماز ظہر کے ساتھ پنج وقتہ نمازوں کا آغاز کیا گیا ہے ۔ صدرنشین وقف بورڈ محمد سلیم اور مقامی افراد کی کثیر تعداد نے مسجد میں نماز ظہر ادا کی اور اسے مستقل طور پر آباد رکھنے کا عہد کیا ۔

مقامی دینی مدرسہ کے ناظم نے نماز ظہر کی امامت کی۔ مقامی افراد نے مسجد کو آباد کرنے پر صدرنشین وقف بورڈ کی ستائش کی ۔ یہ مسجد گزٹ نوٹیفائیڈ ہے جو 16 فروری 1989 ء کے گزٹ نمبر 7A کے سیریل نمبر 3926 کے تحت درج ہے۔ مسجد کے تحت دو ایکر 20 گنٹہ اراضی موجود ہے جو قبرستان اور کھلی اراضی پر محیط ہے۔

محمد سلیم نے مسجد میں تمام سہولتوں کی فراہمی کا تیقن دیا اور کہا کہ بورویل کی تنصیب بہت جلد عمل میں آئے گی ۔ وضو خانے اور ٹائلیٹس کی تعمیر کا کام انجام دیا جائے گا ۔ امام اور مؤذن کی تنخواہ وقف بورڈ کی جانب سے ادا کی جائے گی ۔ صدرنشین وقف بورڈ کی مساعی سے ابھی تک 6 مساجد کو آباد کیا گیا ہے۔اس سے قبل گولکنڈہ ، خانم میٹ ، آدی بٹلہ ، ابراہیم پٹنم اور ملکم چیروو کی غیر آباد مساجد کو آباد کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ: زمینات کو باقاعدہ بنانے کی فیس کا نظرثانی شدہ چارٹ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.