وقف بورڈ چیرمین محمد سلیم نے بتایا کہ بورڈ کے سی ای آو شاہنواز قاسم کی اہلیہ کورونا سے متاثر پائی گئیں جس کے بعد شاہنواز قاسم قرنطین ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بورڈ میٹنگ کو منسوخ کردیا گیا۔
اس موقع پر محمد سلیم نے بتایا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی ماہ رمضان میں وقف بورڈ کی جانب سے غربا میں کپڑے تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی دیگر کام انجام دیئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام سے نماز کی ادائیگی کے وقت بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
چیرمین وقف بورڈ نے لوگوں کو ہجوم کی شکل میں جمع نہ ہونے کا بھی مشورہ دیا۔ انہوں نے تمام قبرستان کمیٹیوں کو کورونا سے متاثر میتوں کو قبرستانوں میں جگہ دینے کی ہدایت دی۔ انہوں نے قبر کے لیے جگہ نہ دینے والے متولیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا۔