ETV Bharat / state

Telangana Assembly Election 2023 وویک وینکٹ سوامی کا بی جے پی سے استعفیٰ، کانگریس میں شمولیت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 1:24 PM IST

کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے مستعفی ہونے کے بعد تلنگانہ میں بی جے پی کو وویک وینکٹ سوامی کے طور پر ایک اور جھٹکا لگا ہے۔ وویک وینکٹ سوامی نے بھی کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ Ex MP Vivek Joins Congress

Vivek Venkat Swamy resigns from BJP
Vivek Venkat Swamy resigns from BJP

حیدرآباد: سابق رکن پارلیمنٹ بی جے پی کی قومی عاملہ کے رکن و تلنگانہ بی جے پی کی منشورکمیٹی کے صدرنشین وویک وینکٹ سوامی نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا اورکانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے اپنا مکتوب استعفیٰ بی جے پی تلنگانہ کے ریاستی صدر کشن ریڈی کو روانہ کیا۔ مکتوب میں بی جے پی میں ان کو دی گئی حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

وویک، جو بی جے پی سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن تھے، انھوں نے زعفرانی جماعت کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وویک وینکٹ سوامی نے تلنگانہ تحریک میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان کا یہ استعفیٰ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات ہورہے ہیں۔ اس استعفیٰ کے بعد وینکٹ سوامی نے نووٹل ہوٹل میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ راہل گاندھی نے ان کو پارٹی کا کھنڈوا پہنایا اور پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔ گذشتہ کچھ عرصہ سے وہ پارٹی کی سرگرمیوں سے دوری اختیار کئے ہوئے تھے۔ ان کے پارٹی سے استعفیٰ کی خبریں سامنے آرہی تھیں جن کی آج توثیق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی کو جھٹکہ، کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی مستعفی

کانگریس میں شمولیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وویک وینکٹ سوامی نے کہا کہ، کے سی آر کی شیطانی حکمرانی کو اکھاڑ پھینکنے کے لیے وہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں، کیونکہ کے سی آر کو بے دخل کرنا ضروری ہے۔ ان کے لئے ٹکٹ اہم نہیں ہے بلکہ حکمران جماعت بی آر ایس کے خلاف جدوجہد اہم ہے۔ انہوں نے کے سی آر خاندان پر 9 سالہ دور حکومت میں لوٹ مار کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سونیا گاندھی نے تلنگانہ ریاست دی تھی۔ بی آر ایس کی حکمرانی سے عوام ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس پارٹی کے فیصلے کے مطابق کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے حصول کے لئے ان کے خاندان نے سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کے چندر شیکھر راو کی حکومت نے عوام کے لئے کام نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عوام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کو ساتھ مل کر چندر شیکھر راو کو گدی سے اتارنے اورعوام کو انصاف دلانے کی ضرورت ہے۔ اس سمت میں تمام مل کرکام کرتے ہوئے اس حکومت کو بے دخل کرنے کیلئے کام کریں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ وویک وینکٹ سوامی نے اہم موقع پر کانگریس میں شمولیت اختیار کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.