حیدرآباد: تلنگانہ میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے سلسلہ میں ریاستی وزرا نے ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔ جس میں ضلع کلکٹرس،محکمہ تعلیم، صحت،پنچایت راج اور د یہی ترقی کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔
وزیرتعلیم سبیتا اندرا ریڈی اور وزیر دیاکرراو نے پنچایت راج محکمہ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ اس خصوص میں تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا۔
گذشتہ شام ریاستی حکومت نے یکم ستمبر سے ریاست کے تمام تعلیمی ادروں کو کے جی تا پی جی کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے پیش نظر آج یہ ویڈیو کانفرنس منعقد کی گئی۔
مزید پڑھیں: حیدرآباد: شیخ پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح
اس ویڈیو کانفرنس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لئے اختیار کی جانے والی پالیسی پر بات چیت کی گئی اور ان وزرا نے عہدیداروں کو مختلف ہدایات دیں۔
(یو این آئی)