ETV Bharat / state

تلنگانہ:  دو ماونواز ہلاک

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 12:35 PM IST

پولیس کے مطابق 'ماونوازوں کی نقل وحرکت پر علاقہ میں تلاشی مہم میں اسپیشل ٹیم مصروف تھی۔ اسی دوران پولیس کا سامنا ماونوازوں سے ہو گیا۔ ماونوازوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ماونواز ہلاک ہو گئے۔'

تلنگانہ: بندوقوں کی لڑائی میں دو ماونواز ہلاک

ریاست تلنگانہ کے ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں بندوقوں کی لڑائی میں ممنوعہ سی پی آئی ماوسٹ کے دو ماونواز ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ ضلع کے کادمبا گاوں کے جنگلاتی علاقہ میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 'ماونوازوں کی نقل وحرکت پر علاقہ میں تلاشی مہم میں اسپیشل ٹیم مصروف تھی۔ اسی دوران پولیس کا سامنا ماونوازوں سے ہو گیا۔ ماونوازوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دو ماونواز ہلاک ہو گئے۔'

دراصل پولیس اس علاقہ میں تقریبا دو ماہ سے تلاشی مہم میں مصروف تھی۔ ایک اطلاع پر تقریبا 400 گرے ہاونڈس کی ٹیموں نے آصف آباد اور کاغذنگر کے جنگلاتی علاقہ میں تلاشی مہم انجام دی۔

وہیں ماونوازوں کی اسٹیٹ کمیٹی کے رکن بھاسکر کی قیادت میں 6 ماونوازوں نے گرے ہاونڈس کی فائرنگ سے بچنے کے لئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کے تبادلہ میں دو ماونواز ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں کورونا وائرس کے 2137 نئے معاملات

پولیس کی گرے ہاونڈس پارٹیاں بقیہ ماونوازوں کی تلاش میں مصروف ہیں جو وہاں سے فرار ہوگئے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے جب ماونواز رہنما بھاسکر فرار ہوگیا۔

انچارج ایس پی و راماگنڈم کے کمشنر پولیس وی ستیہ نارائنا نے دو ماونوازوں کی ہلاکت کی توثیق کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.