ETV Bharat / state

'تلنگانہ میں کورونا کٹز کی کثیر تعداد موجود'

مرکز نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے پاس کورونا کٹز کی کثیر تعداد موجود ہے۔ جس کے ذریعہ کورونا کی جانچ اور اس وائرس کا علاج کیا جاسکتا ہے۔

author img

By

Published : May 1, 2020, 5:10 PM IST

'تلنگانہ میں کورونا کٹز کی کثیر تعداد موجود'
'تلنگانہ میں کورونا کٹز کی کثیر تعداد موجود'

مرکزی وزارت داخلہ کے جوائینٹ سیکریٹری پی سریواستو نے کہا کہ حیدرآباد میں کثیر تعداد میں میڈیکل کٹز موجود ہیں جن کے ذریعہ اس وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکتا ہے۔

مرکزی ٹیم جس نے کورونا بحران پر جائزہ لینے حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ریاستی حکومت نے اس ٹیم کو تمام تر تفصیلات سے واقف کرایا۔

حکومت تلنگانہ نے دعوی کیا کہ کورونا کے مریضوں کا پتہ چلانے کے علاوہ حکومت علحدہ وارڈز میں خدمات کے بعد ان کا علاج کرتے ہوئے انھیں گھر پھیجنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مرکزی ٹیم نے ریاستی حکومت پر زور دیا کہ وہ ڈرائورز کی بھی کورونا جانچ کرائیں۔ لاک ڈاون کے رہنما خطوط اور اصولوں پر عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات سے ریاستی حکومت گھبرا گئی۔ وزیر اعلی کے سی آر نے حیدرآباد میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد کرنے اور جنگی خطوط پر اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

جس کے بعد، وزیر صحت ایٹیلا راجندر نے ریاستی حکومت کے سکریٹری سومیش کمار، چیف سکریٹری کے دفتر کے سربراہ نارسنگ راؤ ، محکمہ صحت کے خصوصی سکریٹری جنرل شانتی کماری اور دیگر اعلی عہدیداروں سے خصوصی ملاقات کی۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.