ETV Bharat / state

بی آر ایس کا نام دوبارہ ٹی آر ایس کرنے کا مطالبہ - بھارت راشٹر سمیتی

Demand to re-name BRS to TRS: بی آر ایس کو 2023 اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے ہاتھوں کراری ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ بی آر ایس کیڈر اور پارٹی کے سینئر لیڈر ہار کی وجہ پارٹی کے اچانک نام تبدیل کرنے کو بتا رہے ہیں۔ بی آر ایس میں اب پارٹی کا نام دوبارہ ٹی آر ایس کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔

Telangana: Sprouting desire in BRS to revert to old name TRS

author img

By PTI

Published : Jan 13, 2024, 12:27 PM IST

حیدرآباد: حالیہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں شکست کھانے کے بعد، بھارت راشٹر سمیتی کے قائدین اور کیڈر کی جانب سے ہائی کمان سے اس کا نام بدل کر تلنگانہ راشٹر سیمتی (ٹی آر ایس) کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، پارٹی کے کئی کارکنوں نے بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کے بیٹے کے ٹی راما راؤ کو اپنی تجویز پیش کی ہے اور کہا ہے کہ پارٹی کے نام سے تلنگانہ کو ہٹانے سے ظاہری طور پر ریاست سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ بی آر ایس کے سینئر قائدین بشمول۔ راما راؤ فی الحال 3 جنوری سے لوک سبھا حلقہ وار تیاری میٹنگیں منعقد کر رہے ہیں جس میں کیڈرس سے تجاویز حاصل کی جائیں گی اور انتخابی شکست کی وجوہات پر غور کیا جائے گا۔

ہر پارٹی میٹنگ میں کچھ قائدین اور کیڈر سینئر قیادت سے نام بدل کر ٹی آر ایس کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ بی آر ایس کے ایک سینئر لیڈر نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ تلنگانہ کے بغیر پارٹی کا نام لوگوں سے رابطہ منقطع ہونے کا سبب بنتا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر سخت فیصلے لینے اور ناقابل تسخیر ابھرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔

ٹی آر ایس کا نام تبدیل کرنا ان پانچ وجوہات میں سے ایک ہے جو اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی وجہ بتائی جا رہی ہیں، ایک لیڈر نے مزید کہا کہ، 2022 میں، کے سی آر نے تلنگانہ سے باہر پارٹی کو پھیلانے کے لیے ٹی آر ایس کا نام بدل کر بی آر ایس رکھا لیکن اسمبلی انتخابات میں ناکامی کے سی آر کے منصوبوں کو کمزور کر سکتے ہیں اور چند مہینوں میں اس کی وضاحت سامنے آجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایم پی، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی، تلنگانہ میں کانگریس کی حکومت

غیر منقسم آندھرا پردیش میں تلنگانہ کی تشکیل سے پہلے ہی بی آر ایس (اس وقت کی ٹی آر ایس) ایک مضبوط طاقت تھی اور اس کی یو ایس پی تلنگانہ کے مفادات تک ہی محدود تھی۔ بی آر ایس کے ورکنگ صدر اور سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت پارٹی نے 30 نومبر کے انتخابات میں 175 اسمبلی سیٹوں میں سے صرف 39 سیٹیں حاصل کی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.