ETV Bharat / state

Telangana Sirpur temperature تلنگانہ کے سرپور میں درجہ حرارت 13.8 ڈگری درج

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 3:58 PM IST

تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ سرپور میں درجہ حرارت 13.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔عادل آباد کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔ ضلع میں صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے۔ کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیںTelangana Weather Updates

Etv Bharat
Etv Bharat

حیدرآباد: تلنگانہ کے متحدہ عادل آباد ضلع میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ سرپور میں درجہ حرارت 13.8ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔ جاریہ ماہ اس ضلع میں شدید سردی کی لہر درج کی جارہی ہے۔ جمعرات کی صبح ضلع کے نیراڈی گونڈا میں درجہ حرارت15ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ جیناڈ میں درجہ حرارت14.2ڈگری، ماولا میں 14.3ڈگری، نرمل کے پیمبی میں 15.4ڈگری سلسیس درجہ حرارت درج کیاگیا۔Telangana Sirpur temperature

سنگاریڈی کے نیالکل میں درجہ حرارت16.1اور ضلع نظام آباد کے کوٹگری میں رجہ حرارت 15.4ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ریاست کے شمالی اضلاع میں رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ کے نتیجہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کا امکان ہے۔تلنگانہ کے جنوبی اضلاع میں اقل ترین درجہ حرارت کاامکان ہے۔صبح میں 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شام میں چار بجے سے دوبارہ سردی کی لہر ہورہی ہے۔ ساتھ ہی کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

عادل آباد کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔ ضلع میں صبح کے اوقات میں کہر کی وجہ سے گاڑی سواروں کو مشکل صورتحال کا سامناکرناپڑرہا ہے۔ کئی گاڑی سوار اپنی گاڑیوں کی ہیڈلائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑی چلانے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف صبح کے اوقات میں چہل قدمی کے لئے جانے والے افراد اور کسان اپنے معمول کے شیڈول کے برخلاف تاخیر سے اپنے کاموں اور سرگرمیوں کے لئے روانہ ہورہے ہیں۔ فٹ پاتھس پر سونے والے افرادکو بھی سردی کی وجہ سے کافی مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔عہدیداروں نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ آنے والے دنوں میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکس رہیں۔ ملک کے شمالی حصوں سے آرہی سرد ہواوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں اقل ترین درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے مہینہ میں سردی کی لہر میں اضافہ کے پیش نظر چوکسی کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Telangana Weather Updates تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.