ETV Bharat / state

تلنگانہ سکریٹریٹ اور ایرم منزل کی انہدامی کاروائی پر روک - منہدم

تلنگانہ ہائی کورٹ نے موجودہ سیکریٹریٹ اور ایرم منزل پیلس کو منہدم کرنے پر روک لگادی ہے اور حکومت کو ہدایت دی ہے کہ کورٹ کی جانب سے احکامات جاری ہونے تک کسی بھی تاریخی عمارت کو منہدم نہ کیا جائے۔

تلنگانہ سکریٹریٹ اور ایرم منزل کی انہدامی پر روک
author img

By

Published : Jul 8, 2019, 4:54 PM IST

Updated : Jul 8, 2019, 11:18 PM IST

آج ہائی کورٹ میں سیکریٹریٹ اور ایرم منزل پیلس کو منہدم کرنے کے خلاف داخل ہونے والی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

خیال رہے کہ ٹی آر ایس حکومت نے موجودہ سیکریٹریٹ اور ایرم منزل پیلس کو منہدم کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

تلنگانہ حکومت نے تاریخی ارم منزل کو منہدم کرکے اسمبلی کی نئی عمارت تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ سکریٹریٹ کے لیے بھی نئی عمارت تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چند روز قبل تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے مختلف عوامی تنظیموں کی جانب سے ارم منزل کو منہدم نہیں کر نے کی اپیل کو نظر انداز کرتے ہوئے ان عمارتوں کا سنگ بنیاد بھی رکھا ہے۔

تلنگانہ سکریٹریٹ اور ایرم منزل کی انہدامی کاروائی پر روک

جس کی مخالفت عوامی تنظیموں نے کی ہے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

عدالت نے اس عرضی پر سماعت کرتے ہوئے عمارت کے قریب کسی بھی طرح کا تعمیراتی کام نہیں کرنے کی ہدایت دی ہے جب تک کہ اس پر کوئی فیصلہ صادر نہیں کیا جاتا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Jul 8, 2019, 11:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.