ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کورونا کے 2072 نئے کیسز درج - کوویڈ

تلنگانہ میں کورونا کے 2072 نئے مثبت معاملات درج کئے گئے جس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وبا کے متاثرین کی تعداد 1,89,283 ہوگئی ہے۔

Telangana reports 2,072 new Covid-19 cases
تلنگانہ میں کورونا کے 2072 نئے کیسز درج
author img

By

Published : Sep 29, 2020, 2:59 PM IST

ریاست میں دو دن کے وقفہ کے بعد مثبت معاملات کی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے، حالانکہ اتوار اور پیر کے دوران کوویڈ 19کے معاملات میں کمی درج کی گئی تھی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کوویڈ۔19 سے مزید 9 اموات ہوگئی ہیں جس کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 1116ہوگئی ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2259 مریض روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 1,58,690 ہوگئی ہے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 54,308 لعاب کے نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں 790کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

کوویڈ کے پھوٹ پڑنے کے بعد سے ریاست بھر میں اب تک کوویڈ۔19 کے 29,40,642 معاملات درج کئے گئے ہیں۔ جی ایچ ایم سی میں 283 معاملات درج کئے گئے جس کے بعد ضلع رنگاریڈی میں 161،میڑچل ملکاجگری میں 160، نلگنڈہ میں 139 اور کریم نگر ضلع میں 109 مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔ ریاست کے دیگر اضلاع میں بقیہ مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.