ETV Bharat / state

فرینڈلی پولیسنگ کے معاملہ میں تلنگانہ پولیس ملک میں رول ماڈل - تلنگانہ پولیس فرینڈلی پولیسنگ کے معاملہ میں ملک میں رول ماڈل

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے کہا ہے کہ تلنگانہ پولیس،عوام دوست یعنی فرینڈلی پولیسنگ کے معاملہ میں ملک میں رول ماڈل ہے۔

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی
تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی
author img

By

Published : Oct 8, 2020, 3:58 PM IST

تلنگانہ کے وزیرداخلہ محمد محمود علی نے یوسف گوڑہ میں 499 پولیس کانسٹیبلس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت موثر لا اینڈ آرڈر کے لئے محکمہ پولیس کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔

حکومت نے پولیس کو عصری بنانے کے لئے 700کروڑروپئے صرف کئے ہیں اور نئی پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں کی خریداری کا کام کیاگیا ہے۔ساتھ ہی سات نئے پولیس کمشنریٹس کا بھی قیام عمل میں لایاگیاہے۔

انہوں نے کہاکہ محکمہ پولیس خواتین کی سلامتی اور تحفظ کو اولین ترجیح دے رہا ہے۔اس نے علحدہ پولیس ونگ کا قیام عمل میں لایا ہے۔انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست کی جانب سے عمل کی جارہی اسکیمات ملک بھرکے لئے نمونہ ہیں۔محمد محمود علی نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کی بہتری پر ہی ریاست میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔محکمہ پولیس کو بہتر اور موثر بنانے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.